آر ٹی او 1 کی پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر دو اہم کارروائیاں؛ ڈیفنس میں سپر مارٹ جبکہ کلفٹن میں موٹر شوروم سیل

جمعہ 16 مئی 2025 19:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)ریجنل ٹیکس آفس 1 نے پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے آج اپنی انتظامی حدود میں دو اہم کاروائیاں کی ہیں۔ پہلی کاروائی کے دوران ڈفینس میں ایک مشہور سپر مارٹ کو ایف بی آر کے پی او ایس سسٹم سے غیر تصدیق شدہ رسیدیں جاری کرنے پر سیلز ٹیکس قوانین 1990 کے سیکشن 33(24) کے تحت سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری کاروائی کلفٹن میں کی گئی جہاں ایک مشہور موٹر شو روم کو 48 گھنٹے سے زائد پی او ایس سسٹم سے منقطع رہنے پر ایس آر او 164/2025 کے تحت سیل کیا گیا۔ آر ٹی او 1 کے حکام نے کہا ہے کہ پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیاں ریاست اور تاجر برادری دونوں کے لیئے نقصان دہ ہیں۔ ریجنل ٹیکس آفس1 کے حکام ان خلاف ورزیوں پر اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے اور تاجر برادری پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کاروباری معملات میں پی او ایس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :