وفاقی ،صوبائی حکومتوںکاجعلی و غیر معیاری ادویات کیخلاف مشترکہ کریک ڈائون کا فیصلہ

ئی سے جعلی و غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون کا آغاز کیا جائے گا‘وزیرِ صحت مصطفی کمال

جمعہ 16 مئی 2025 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)وفاقی اور صوبائی حکومتوںنے جعلی و غیر معیاری ادویات کے خلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ کر لیا، رواں ماہ 19 مئی سے جعلی و غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیرِ صحت مصطفی کمال کے مطابق 19 مئی سے ملک بھر میں وسیع انسپیکشنز و کارروائیاں شروع ہوں گی، وفاق، صوبے، کسٹمز، ایف آئی اے و دیگر متعلقہ ادارے مل کر مہم کو آگے بڑھائیں گے، دوا ساز فیکٹریوں اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

منصوبہ بندی کے تحت ملک گیر مارکیٹ سرویلنس، خفیہ شکایات پر چھاپے مارے جائیں گے،قانون شکنی پر ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، شہریوں کو جعلی ادویات کی پہچان اور شکایت درج کرانے کے ٹولز فراہم کئے جائیں گی.ڈریپ ایک جدید موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا رہا ہے جو مختلف سہولیات فراہم کرے گی،بار کوڈ اسکیننگ کے ذریعے ادویات کی فوری تصدیق جعلی یا اصلی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :