ی*نوکنڈی، کلی برہان آباد میں بوائز مڈل سکول اور گرلز مڈل سکول میں اساتذہ کی کمی ہیں

جمعہ 16 مئی 2025 20:40

۔ نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) کلی برہان آباد میں بوائز مڈل سکول اور گرلز مڈل سکول جہاں اساتذہ کی کمی ہیں وہاں سینکڑوں بچوں اور بچیوں کو پینے کے لئے صاف پانی اور گرمی سے بچا اور روشنی کے لئے بجلی نہیں گرلز مڈل سکول میں چار ٹیچرز جبکہ بوائز مڈل سکول میں تین ٹیچرز تعینات ہیں دونوں سکولز میں طلبا وطالبات کی تعداد ڈیڑھ ڈیڑھ سے زیادہ ہیں بوائز مڈل سکول کسی بھوت بنگلہ کا منظر پیش کررہاہے جہان سکول عمارت کو پندرہ سالوں سے کوئی رنگ وغیرہ نہیں کیا گیا دروازے مکمل ٹوٹے ہوئے ہیں سکول کا میں گیٹ بلکل ہے نہیں جسکی وجہ سے سکول محفوظ نہیں کئی بار یہاں چوری کے واردات بھی ہوئے ہیں سکول کو ایک کمرہ دیاگیاہے جہاں ٹھیکیدار انتہائی غیر معیاری کام کررہاہے جسکے ستون دیکھ کر کوئی بھی اندازہ کرسکتا ہے کہ کام کا معیار کیا ہے یہی حالت گرلز سکولز کی ہیں محکمہ تعلیم کی طرح عوامی نمائندوں نے بھی ان سکولز کو مکمل نظرانداز کیا ہوا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی اور عوامی نمائندوں سے کلی مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کلی برہان آباد بوائز اور گرلز سکولز میں اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے نئے ٹیچرز اور سکولز کو محفوظ بنانے کے لئے چوکیدار کی تعیناتیاں جلد عمل میں لائی جائے پانی کا انتظام کرنے کے لئے واٹر ٹینکی بنائی جائے اور بجلی کی کنکشن کی منظوری دیجائے سکول میں کمروں کی کمی ہے نئے کلاس رومز بنائے جائیں بوائز سکول میں غیر معیاری کام کا نوٹس لیکر کام کو روکا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔