ش*تعلیمی ترقی اورنوجوانوں کی فلاح بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، سعادت حسن

جمعہ 16 مئی 2025 22:00

ھ*لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے کہاکہ حکومت بلوچستان تعلیم کے شعبے کوبہت اہمیت دیتے ہیں اور تعلیمی ترقی اورنوجوانوں کی فلاح بہبود کو اپنی اولین ترجیح دیتی ہے تمام ہا ئیرایجوکیشن یونیورسٹیز اور کالجز میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کے لیے وزیرا علی بلوچستان کی جانب سے سکلرشپ کے خصوصی فنڈز فراہم کرنا تعلیم دوستی کا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف لورالائی کے جانب سے طلبہ وطالبات میں سکلر شپ کے چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے یو نیورسٹی ف لورالائی میں ایک تقریب منعقد ہوا اس تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ،ڈپٹی کمشنر میران بلوچ،پرو وائس چانسلر عادل خان بازئی ،راجسٹر نصیب اللہ لانگو ودیگر پروفیسرز نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے مزید کہا کہ دورے جدید میں ترقی کاواحد ذریعہ معیاری تعلیم ہے کوہی معاشرہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی واحد راز ہے کیونکہ تعلیم خدا کی طرف سے دی گئی نعمت ہے جو انسان کو شعور دیتی ہے تو تو ہیں اپنے نواجون نسل کو تعلیم کی زیور سے ہی روشن مستقبل فراہم کیاجاسکتاہے نئے نسل کے ہاتھ کتاب علم کی روشنی سے جہالت کا خاتمہ کیا جاسکتاہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی میدان میں جامع پالیسیوں کے ذریعے نوجوانوں کو زیور تعلیم سے راستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہاہیر بااعتماد اور خود کفیل بنانے کی ٹھوس کوششیں جاری ہیں مثال کے طور پر بنانے فنی وپیشہ ورانہ تربیت کے مراکز کاقیام جدید نصاب کا نفاد اور بیرون ممالک میں روزگار کے مواقع کی فراہمی ان کا وشوں کامنہ بولتا ثبوت ہے ان تمام اقدامات کا ہدف صرف علم کی فراہمی نہیں بلکہ نو جوانوں کو معاشرتی اور معاشی ترقی کے قابل بنانا ہے خر میں یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن ڈپٹی کمشنر میران بلوچ پرووائس چانسلر پروفیسر عادل خان بازئی نے طلبہ وطالبات میں سکلر شپ کے چیک تقسیم۔

(جاری ہے)

کئے بعدازیں یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن اور ڈپٹی کمشنر میران بلوچ یونیورسٹی آف لورالائی کے متعلق بنائی گئی کتاب پیش کی۔