Live Updates

بھارت خواب دیکھتا رہا، پاک فوج نے زمینی حقیقت دکھا دی ، بہروز سبزواری

اداکار کایومِ تشکر پر پاکستان کی عسکری فتح پر خوشی کا اظہار ،پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور خراج تحسین

ہفتہ 17 مئی 2025 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)معروف اداکار بہروز سبزواری نے یومِ تشکر کے موقع پر پاکستان کی عسکری فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کے فضل اور پاک فوج کی جرات مندانہ حکمت عملی کے باعث قوم کو ایک تاریخی کامیابی نصیب ہوئی، جس پر پورے ملک کو مبارک باد دی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

بہروز سبزواری نے بھارتی بیانیے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا سیاسی، عسکری اور ثقافتی نظام ایک فلمی منظرنامے سے مشابہت رکھتا ہے، جہاں حقیقت کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے۔اداکارنے کہاکہ بھارتی قیادت اور عوام حقیقت کی بجائے فسانوں میں جیتے ہیں، مگر حالیہ صورتحال میں پاک فوج نے اپنے عملی اقدام سے بھارت کو آئینہ دکھایا اور اسے حقیقی دنیا سے روشناس کروایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی دفاع کے جذبے سے دشمن کو چند ہی گھنٹوں میں پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا، جو قابل فخر لمحہ ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات