آئسف2025،سعودی طلبہ نے 9 خصوصی ایوارڈز جیت لیے

ہفتہ 17 مئی 2025 11:37

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)سعودی عرب کے طلبہ نے اس وقت 9 خصوصی ایوارڈز حاصل کر لیے جب وہ ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر آئسف 2025 میں بڑے ایوارڈز کے اعلان کا انتظار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایوارڈ کی تقریب 10 سے 16 مئی تک کولمبس، اوہائیو، امریکہ میں منعقد ہوئی جس میں 70 ملکوں کی نمائندگی کرنے والے 1700 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔خصوصی ایوارڈز جیتنے والوں میں کیمسٹری کے شعبے میں طالبہ فاطمہ العرفج، ماحولیاتی انجینئرنگ کے شعبے میں طالبہ اریج القرنی اور طالب صالح العنقری، میٹریل سائنس کے شعبے میں عبدالرحمن الغنام، ایمبیڈڈ سسٹمز کے شعبے میں طالبہ سما بوخمسین شامل ہیں۔