
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ناقص کارکردگی پرپِپلاں اور ساہیوال کے تحصیل منیجرز کوعہدوں سے ہٹا دیا
ہفتہ 17 مئی 2025 13:20
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ اب ہر افسر بشمول ڈسٹرکٹ منیجر کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اچھے کارکردگی دکھانے والے ٹھیکیداروں اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹریکٹرز کو نہ صرف جرمانے بلکہ مزید سزاؤں کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔ کمشنر نے واضح کیا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں حکومت کی جانب سے بھاری سرمایہ کاری کی گئی ہے اور عوام کے ٹیکسوں سے حاصل کردہ رقم کا ضیاع کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران چاروں اضلاع میں معاہدے کی خلاف ورزی پر مختلف ٹھیکیداروں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں، جبکہ صرف ایک ماہ میں جرمانوں کی مجموعی مالیت تقریباً چار کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر، ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد گورایہ، اور ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.