علاج کے نام پر انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے، ڈپٹی کمشنر قصور

ہفتہ 17 مئی 2025 14:16

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے بلدیہ چوک فوڈ اسٹریٹ کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور میڈیکل سٹورز کے لائسنس ودیگر متعلقہ کاغذات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرقصور نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بلکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ان کو ختم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلا تفریق آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھ کر شہر کی صفائی اور شہریوں کی زندگیوں میں مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈی سی کمشنر عمران علی نے فوڈاسٹریٹ میں مختلف میڈیکل سٹورز کے لائسنس ودیگر متعلقہ کاغذات کا جائزہ لیا۔

موقع پر لائسنس فراہم نہ کرنے اور فارما سسٹ کے غیرحاضر ہونے پر دو میڈیکل سٹورز کے کیسز ڈرگ انسپکٹر کو ریفر کردیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھناؤنے دھندے کی مکمل روک تھام کیلئے ڈرگ انسپکٹرز مزید متحرک ہو کر کام کریں اور علاج کے نام پر انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :