ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ۔IIصوابی کا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اور گرلز ہائی کالج مرغز کے امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 17 مئی 2025 14:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II صوابی نصرت بی بی نے ہفتہ کو تحصیل صوابی کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اور گرلز ہائی کالج مرغز کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا. اس موقع پر انہوں نے امتحانی عمل، طلبa کےلیے فراہم کی گئی سہولیات اور نقل کی روک تھام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی عملے کو ہدایت دی کہ امتحانات کو شفاف، پرامن اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے تاکہ طلبا کو بہتر ماحول فراہم ہو سکے ۔