حاجی محمد شریف بندھانی کے انتقال پر سوگواروں سے تعزیت کا سلسلہ جاری

ہفتہ 17 مئی 2025 18:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)قاری خلیل احمد فائونڈیشن کے چیئرمین قاری عقیل احمد بندھانی کے بڑے سالے اور حاجی محمد سعید بندھانی کے بڑے بھائی حاجی محمد شریف بندھانی کے انتقال پر سوگواروں سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز جمعیت علماء سندھ کونسل کے ممبر میر مہر ،احمد علی کھوسہ ، تاجر اتحاد کونسل کے میر عبدالرحمن مینگل ، سیکریٹری شبیر احمد میمن سمیت سکھر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، تاجر تنظیموں و سول سوسائٹی کے نمائندگان نے قاری خلیل احمد فائونڈیشن کے چیئرمین قاری عقیل احمد بندھانی سے انکے بڑے سالے اورحاجی محمد سعید بندھانی کے بڑے بھائی حاجی محمد شریف بندھانی کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا مغفرت فرمائی اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے آمین ثمہ آمین ، دوسری جانب سے قاری خلیل احمد فائونڈیشن کے چیئرمین قاری عقیل احمد بندھانی کے بڑے سالے اور حاجی محمد سعید بندھانی کے بڑے بھائی حاجی محمد شریف بندھانی کے انتقال پرتعزیتی سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :