علما و مشائخ بے حیائی کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں، طارق مدنی

ہفتہ 17 مئی 2025 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ مشرقِ وسطی کے دوران متحدہ عرب امارات پہنچنے پر ان کا شاہی محل میں لڑکیوں نے اپنے بالوں کو لہرا کر جس بے حیائی سے استقبال کیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہوگا علماکرام، مشائخ عظام اور مذہبی تنظیموں کو چاہیے کہ صدر ٹرمپ کے یو اے ای میں ہوئے ان کے استقبال میں لڑکیوں کے بالوں کو لہرنے کی بے حیائی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں ان خیالات کا اظہار طارق مدنی نے مرکزی امن سیکریٹریٹ شیرشاہ میں مذہبی رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا طارق مدنی کا کہنا تھا کہ روایتی اماراتی ثقافتی پرفارمنس کے نام پر بے حیائی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے جس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔