آئی جی پولیس ڈاکٹرعثمان انورکیخلاف کارروائی کروانے کیلئے پولیس انسپکٹرکی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 17 مئی 2025 22:18

آئی جی پولیس ڈاکٹرعثمان انورکیخلاف کارروائی کروانے کیلئے پولیس انسپکٹرکی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور کیخلاف کارروائی کروانے کیلئے پولیس انسپکٹر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،جسٹس محمد رضا قریشی ناصر عباس کی دائر توہین عدالت کی درخواست پر 21 مئی کو سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی نہیں دی جارہی، آئی جی نے پولیس افسران کی ترقی کیلئے ڈی پی سی کیلئے 16 مئی تک کوائف طلب کئے ہیں، ڈی پی سی کے ہونیوالے اجلاس میں بھی درخواست گزار کا نام شامل نہیں کیا گیا۔