حنا پرویز بٹ کی کاہنہ میں زیادتی کا شکار کمسن بچی اور اس کے والدین سے ملاقات،انصاف فراہمی کی یقین دہانی

ہفتہ 17 مئی 2025 22:23

حنا پرویز بٹ کی کاہنہ میں زیادتی کا شکار کمسن بچی اور اس کے والدین سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ہفتہ کو کاہنہ میں زیادتی کا شکار ہونے والی کمسن بچی اور اس کے والدین سے ملاقات کی۔اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاندان کو فراہمی انصاف اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔متاثرہ خاندان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا کہ حکومت اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اس افسوسناک واقعہ پر خاموش نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

حنا پرویز بٹ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے تاکہ انصاف میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ درندہ صفت مجرم کو عبرت ناک سزا دلوائی جائے گی تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے اور مستقبل میں کوئی اس طرح کی گھنائونی حرکت کرنے کی ہمت نہ کر سکے۔حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے ، انصاف کے حصول میں ہر قدم پر ان کا ساتھ دے گی، انہوں نے متاثرہ بچی کے والدین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :