شوہرنے گھریلو جھگڑے پر دوسری بیوی کو گولیاں مارکرقتل کردیا

اقرا ء اور اعجاز میں پہلی بیوی کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا‘ پولیس

ہفتہ 17 مئی 2025 22:36

شوہرنے گھریلو جھگڑے پر دوسری بیوی کو گولیاں مارکرقتل کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)نشرکالونی میں شوہرنے گھریلو جھگڑے پر دوسری بیوی کو گولیاں مارکرقتل کردیا۔پولیس کے مطابق اقرا ء اور اعجاز میں پہلی بیوی کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی جھگڑا ہونے پر اعجاز نے اقرا ء کوگولیاں ماردیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم اعجاز نے اقرا ء سے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کی تھی۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتولہ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :