Live Updates

فضائی حدود تاحال بند، بھارتی ایئر لائنز تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں، 5 ارب کا نقصان

اتوار 18 مئی 2025 11:45

فضائی حدود تاحال بند، بھارتی ایئر لائنز تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)پاک بھارت جنگ ختم ہونے کے باوجود بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند ہیں جس سے بھارتی ایئر لائنز کی کمر ٹوٹ گئی۔ایویایشن ذرا ئع کے مطابق بھارتی ایئر لائنز سمیت کارگو سروس بھی بند ہونے سے بھارت کو پانچ ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ایئر لائن پر پاکستان کی فضائی حدود بندش کو تین ہفتے مکمل ہوگئے ہیں۔فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے امریکا، یورپ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کوجانے والے لاکھوں بھارتی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارتی ایئر لائنز کو طویل فاصلے طے کر کے یورپ، امریکا اور دیگر ممالک جانا پڑتا ہے جس میں اڑھائی سے تین گھنٹے زائد وقت لگ رہا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات