Live Updates

ہماری افواج نے ثابت کر دیا کہ پاک فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے،ایاز میمن موتی والا

ہفتہ 17 مئی 2025 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین اور عام آدمی پارٹی پاکستان کے بانی ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ پاک آرمی نے ثابت کر دیا کہ پاک فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے،غیور پاکستانی قوم افواج پاکستان کی جرات اور عظیم دفاعی حصار کو سلام عقیدت بھرا سلام پیش کرتی ہے۔پاک فوج کے شیروں اور فضائیہ کے شاہینوں اور نیوی کے دلیروں نے پوری دنیا میں اپنی بہادری کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

دنیا جان چکی ہے کہ پاکستان ایک بڑی فوجی طاقت ہے۔ بے عزتی کروانے سے اچھا تھا کہ بھارت مہم جوئی سے گریز کرتا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیفنس آفس سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے جانبازوں نے قوم کاسر فخر سیبلندکردیا ہے، پاک فوج نے جس انداز میں دشمن کو سبق سکھایا ہے وہ اسے کبھی نہیں بھولے گا۔

(جاری ہے)

ہم آرمی کو جنگی جنون اور انتہا پسندی مبتلا بھارتی ناسوروں کو دھول چٹانے پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپریشن بٴْنیان مرصٴْوص نے یہ ثابت کردیا پاک فوج دنیا کی طاقتورترین فوج ہے۔

ملکی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ افواج اور عوام کا مشترکہ فرض ہے ہم فوج کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ دفاع وطن کیلئے قربانیاں دیں ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات