مہمند ،اسلحہ کی نوک پر سنیچنگ کرنیوالے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ہفتہ 17 مئی 2025 20:05

غلنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء) ضلع مہمند میں اسلحہ کی نوک پر سنیچنگ کرنیوالے کو تھانہ یکہ غنڈ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند اکرام اللہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور مجرم اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔تھانہ یکہ غنڈ پولیس کو ایک شہری نے اطلاع دی کہ وہ موٹر سائیکل پر آئس کریم فروخت کر رہا تھا کہ اچانک ایک شخص نمودار ہوا اور اسلحہ کی نوک پر اس سے موٹر سائیکل بمع9ہزار کی آئس کریم ،6 ہزار روپے نقدی اور ایک عدد انفینکس موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مہمند اکرام اللہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل یکہ غنڈ دلفراز خان کو ہدایت جاری کی جن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ یکہ غنڈ قاسم جانOII،عطاالرحمن، ایکٹنگ اے ایس آئی حضرت شاہ ، راضی خان اور پولیس ٹیم نے موثر تفتیش اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کی تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہریار ولد نواب زادہ سکنہ ہلکی گندھاب حال شنی غونڈی کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل بمعہ آئس کریم ،6ہزار روپے اور سنیچنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :