جدباء کے علاقہ چیر میں ٹریکٹر حادثہ ، 4 افراد جاں بحق، ڈرائیور شدید زخمی

ہفتہ 17 مئی 2025 22:10

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) جدباء کے علاقہ چیر میں ٹریکٹر حادثہ میں 4 افراد جاں بحق اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ تورغر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر جدباءکے بالائی علاقہ چیر میں ایک افسوسناک حادثہ میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، حادثہ کے نتیجہ میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد میں ایک بچی، ایک بڑی عمر کی خاتون، ایک بچہ اور ایک مرد شخص شامل ہیں۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر تورغر صفدر اعظم قریشی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فرید شاہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جدباءبمعہ نفری، لیویز فورس، ریسکیو 1122 اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کیلئے بی ایچ یو جدباءمنتقل کر دیا گیا جہاں سے حالت نازک ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام ریفر کر دیا گیا ہے۔