حج پرمٹ کے بغیر حج غیر شرعی اور گناہ تصور ہو گا، مفتی اعظم مصر

کسی کے پاس اجازت نامہ موجود نہیں تو وہ شریعت کی رو سے مستطیع ہی نہیں،بیان

اتوار 18 مئی 2025 12:25

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)مصر کے مفتیِ اعظم ڈاکٹر نظیر عیاد نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی سرکاری اجازت کے بغیر حج ادا کرنا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ شرعا بھی ناجائز ہے۔

(جاری ہے)

مصری خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ولیِ امر کی اطاعت اسلام کا بنیادی اصول ہے، اور جب اجازت نامے کا حصول عوامی مفاد کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہو تو اس کی خلاف ورزی گناہ کے زمرے میں آتی ہے۔

ان کے مطابق جو شخص اجازت نامے کے بغیر حج پر جاتا ہے وہ گناہ گار ہوتا ہے کیونکہ وہ ولیِ امر کی نافرمانی کا مرتکب ہوتا ہے۔ڈاکٹر عیاد کا کہنا تھا کہ اجازت نامہ اب استطاعت کی بنیادی شرط بن چکا ہے اور اگر کسی کے پاس یہ موجود نہیں تو وہ شریعت کی رو سے مستطیع ہی نہیں۔