شام پر عائد پابندیوں کا خاتمہ بحالی کے لیے عظیم موقع ہے ، سعودی عرب

سعودی عرب شام کی سرزمین پر صہیونی جارحیت کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ

اتوار 18 مئی 2025 12:25

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)سعودی وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ریاض کے دورے کے دوران شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان، شام میں بحالی، ترقی، تعمیرِ نو اور خوش حالی کے لیے ایک شان دار موقع ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الجبیر نے اسرائیلی حملوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب شام کی سرزمین پر صہیونی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ انھوں نے شام کو در پیش سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے شامی حکومت کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔ ساتھ اس بات کی ضرورت پر بھی زور دیا کہ عرب ممالک کو ایسے تمام منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنی چاہیے جو شام کے استحکام کو نقصان پہنچا سکتے ہوں۔