سپین کا غزہ میں انسانی محاصرے کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کرنیکااعلان

اتوار 18 مئی 2025 12:25

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک غزہ پر عائد اسرائیلی محاصرے کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ میں ایک قرارداد پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔غزہ میں تشدد کے اس چکر کو روکنا ضروری ہی"۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک خطاب میں سانچیز نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہوئے دو ریاستی حل کی حمایت کا مطالبہ کیا، اور اس ضمن میں سعودی عرب اور فرانس کے زیر صدارت منعقدہ امن کانفرنس کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔ انھوں نے زور دیا کہاسرائیل پر غزہ میں قتلِ عام روکنے کے لیے دبا ئوڈالنا چاہیے۔"