ٹرمپ انتظامیہ کا بائیڈن اورمشیر ہور کی ریکارڈ شدہ گفتگو جاری کرنے کا فیصلہ

اتوار 18 مئی 2025 12:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا منصوبہ ہے کہ سابق صدر جو بائیڈن اور ان کے وقت کے خصوصی مشیر رابرٹ ہور کے درمیان خفیہ دستاویزات سے متعلق انٹرویو کی آڈیو ریکارڈنگ جاری کر دی جائے۔

(جاری ہے)

میڈیرپورٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے اکتوبر 2023 میں ہونے والے ان انٹرویوز کی آڈیو جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا، جن کی بنیاد پر ہور نے ان کے خلاف مقدمہ نہ چلانے کا فیصلہ کیا۔ ہور نے کہا تھا کہ جیوری بائیڈن کوایک ہمدرد، نیک نیت، لیکن بوڑھا اور کمزور حافظے والا شخص" تصور کرے گی۔

متعلقہ عنوان :