بھارتی میڈیاپاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاستی پروپیگنڈا مشین بن گیا،بھارتی صحافی

اتوار 18 مئی 2025 13:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) ایک بھارتی صحافی نے تسلیم کیا ہے کہ حالیہ پاک۔ بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی طیارے مار گرانے کی خبر جھوٹ پر مبنی تھی جبکہ بھارتی حکومت نے سچ بولنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی صحافی راج دیپ سرڈیسائی نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے بارے میں یہ خبر غلط تھی اور حکومت نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ایسے افراد اور صحافیوں کو نشانہ بنایا جو حقیقت سامنے لانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

یہ انکشاف ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں سامنے آیا جس میں بتایا گیا کہ بھارتی میڈیا نے غزہ میں ہونے والے دھماکوں کی ویڈیوز کو پاکستان پر حملے کے طور پر نشر کیا۔امریکی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا اس دوران ایک ریاستی پروپیگنڈا مشین بن گیا جس نے بغیر کسی تصدیق یا شواہد کے خبریں نشر کیں۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارتی حکومت نے قانونی اقدامات کے ذریعے 8ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکائونٹس بھارت میں بلاک کیے، جن میں اکثریت پاکستانی صارفین تھے۔