شہدائے ٹریفک پولیس ٹرافی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ 27 تا 29 مئی باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر کھیلا جائے گا

اتوار 18 مئی 2025 14:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)فردوس اتحاد کے زیر اہتمام کے بی بی اے کی اجازت اور ڈی آئی ٹریفک پیر محمد شاہ کی زیر سر پر ستی منعقد ہونے والا شہدائے ٹریفک پولیس ٹرافی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنا ئر نگ کمیٹی کے چیئرمین غلام محمد خان نے ٹورنامنٹ کے مکمل پروگرام کا اعلان کر دیا ے ٹورنامنٹ 27 تا 29 مئی انٹر نیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہشمند ٹیمیں بغیر کسی فیس کے 25 مئی تک ٹورنامنٹ سیکریٹری زعیمہ خاتون آرگنائزنگ سیکرٹری کو فون 2350525 - 0332 پر کراسکتی ہیں 25 مئی کو ڈراز نکالے جائینگے جبکہ 27 مئی کو 6 بجے شام SSP ساوتھ ٹریفک سوہا عزیز ٹورنامنٹ کا افتتاح کرینگی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر ٹیموں کو نقدانعامات ،ٹرافیز اور اسناد تقسیم کی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :