مٹیاری،منی ٹرک الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

ملتان میں موٹروے ایم فائیو پر شجاع آباد کے قریب بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،تمام مسافر محفوظ رہے

اتوار 18 مئی 2025 14:30

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء) ضلع مٹیاری میں ٹنڈوآدم لنک روڈ پر منی ٹرک الٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ،ملتان میں موٹروے ایم فائیو پر شجاع آباد کے قریب بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،تمام مسافر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بھٹ شاہ کے قریب ٹنڈوآدم لنک روڈ پر منی ٹرک کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں حیدرآباد کے ہسپتال منتقل کیا گی تاہم دوران علاج تینوں افراد دم توڑ گئے۔

ملتان میں شجاع آباد کے قریب موٹروے ایم فائیو پر مسافر بس میں آگ لگ گئی تاہم موٹروے پولیس نے جلتی بس سے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا، بس میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی، کراچی سے بونیر جانے والی بس میں 47 مسافر سوار تھے۔