لکی مروت،شدت پسندوں کا حملہ، امن کمیٹی کا جوان جاں بحق

اتوار 18 مئی 2025 15:15

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)لکی مروت کے گاؤں بیگو خیل پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا، جوابی کارروائی میں امن کمیٹی کا ایک جوان جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کی حدود میں گاؤں بیگو خیل پر حملہ میں شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، امن کمیٹی کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی، دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔امن کمیٹی نے شدت پسندوں کے خلاف بروقت کارروائی شروع کر دی جس پر دہشت گرد فرار ہو گئے، فائرنگ کے تبادلہ میں امن کمیٹی کا ایک جوان جاں بحق ہو گیا۔