پشاور، فیصل کالونی جی ٹی روڈ کے قریب رکشہ اور موٹر کار کے مابین تصادم، 7 افراد زخمی

اتوار 18 مئی 2025 15:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) پشاور کے علاقے فیصل کالونی جی ٹی روڈ کے قریب رکشہ اور موٹر کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق فیصل کالونی جی ٹی روڈ کے قریب رکشہ اور موٹر کار کے مابین تصادم ہوا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی، حادثے میں 3 خواتین اور 4 مرد زخمی ہوئے۔ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیکنیشنز نے زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :