نوشہرہ ورکاں ، شاہ رحمان کا 331 واں سالانہ سہ روزہ عرس 20 مئی سے شروع ہو گا

اتوار 18 مئی 2025 16:00

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) نوشہرہ ورکاں تھانہ کوٹ لدھا کے نواحی گاؤں بھڑی شاہ رحمان میں 3 روزہ سالانہ عرس مبارک رحمن سرکار المعروف بھڑی شاہ رحمان کا 331 واں سالانہ عرس مورخہ 20 مئی شروع ہو کر 23 مئی بروز تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

تحصیل نوشہرہ ورکاں تھانہ کوٹ لدھا کے گاؤں بھڑی شاہ رحمن میں ہو نے والے تاریخی میلہ میں ہزاروں لوگ شریک ہوتے ہیں ان کی حفاظت کے لیے اسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ ، ڈی ایس پی سرکل نوشہرہ ورکاں ریحان ضیاء ۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹ لدھا سمیت انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے ہیں ملک بھر اور بیرون ممالک سے سے زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ھے پاک رحمان المعروف بھڑی شاہ رحمان کا عرس دنیا بھر میں مشہور ھے عرس پر ملک بھر سے نعت خواں ۔ قوال بھڑی شاہ رحمن بھی شریک ہوں گے جبکہ ثقافتی پروگرام بھی ہوں گے۔\378

متعلقہ عنوان :