پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل کے زیر اہتمام ذہنی صحت پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

اتوار 18 مئی 2025 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل نمبر 2 کے زیر اہتمام ذہنی صحت پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسورس پرسن سعدیہ شاہ زیب، ہاسٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ملیحہ عروس، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نایاب اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

مختلف گرلز اور بوائز ہاسٹلز میں ہونے والا یہ سیمینار سیریز سٹوڈنٹ کونسلنگ سروسز، ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز اور ہال کونسل پنجاب یونیورسٹی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

یہ اقدام انتہائی قابل تعریف اور طلبا کو نہ صرف دماغی صحت کے مختلف مسائل سے نمٹنے بارے آگاہی فراہم کرنے کے لیے بلکہ یہ آگاہی فراہم کرنے کے لیے بھی بہت اہم ہے کہ وہ پنجاب یونیورسٹی میں دستیاب بہترین سہولت کے ذریعے ضرورت پڑنے پر کس طرح ایک سے ایک مشاورتی سیشن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس موقع پر طالبات کو درپیش ذہنی صحت کے مختلف مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر سیر حاصل بات چیت ہوئی۔