پولیس مقابلہ میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک،دو فرار ہونے میں کامیاب ، 2 اشتہاری بھی گرفتار

اتوار 18 مئی 2025 18:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے پولیس مقابلہ. ایک خطرناک ڈاکو ہلاک. دو فرار ہونے میں کامیاب جب کہ 2 اشتہاری بھی گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی مہر محمد یوسف نے اپنی کرائم کنٹرول ٹیم کےہمراہ اشتہاریوں عدالتی مفرروں اور ڈکیت گینگوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھا رکھے ہیں اور کامیابیاں حاصل کر کے ضلع بھر میں امن و امان کو بہتر سے بہتر کرنے کے لئے قانون کے مطابق کاروائیاں کر رکھیں ہیں سی سی ڈی ٹیم اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایل بی ڈی سی روڈ پر موجود تھی سی سی ڈی ٹیم نے 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے رکنے کی بجائے سی سی ڈی ٹیم پر سیدھی فائرنگ شروع کردی کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کی شناخت احمد یار عرف کالی کےنام سےہوئی ہے.

جومختلف اضلاع میں 40 سنگین جرائم میں رکارڈ ہولڈر تھا. 2 ڈاکو فرار ہوگئے. جب کہ سی سی ڈی اوکاڑہ نے تھانہ بصیرپور کے علاقے میں دو مختلف مقامات سے اے کیٹیگری کے 2 اشتہاری غلام مصطفی ولد محمد رمضان. اوربشارت علی ولد سردار علی کو گھیرے میں لے کر گرفتار کر لیا تحقیقات شروع کردی۔\378