سپریم کورٹ، مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں کی سماعت پیر کو ہوگی

اتوار 18 مئی 2025 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کل پیر کو سپریم کورٹ میں ہوگی ۔نظر ثانی درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بنچ کرے گا ۔

(جاری ہے)

آئینی بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں ۔ گزشتہ سماعت پر سنی اتحاد کے وکیل فیصل صدیقی نے متفرق درخواست دائر کرنے کیلئے مہلت طلب کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :