لاڑکانہ پولیس کی کارروائی، اشتہاری اور روپوش و مطلوب 8 ملزمان گرفتار

اتوار 18 مئی 2025 18:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتیوں، چوریوں اور منشیات فروشی جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری، روپوش و مطلوب 8 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات، چوری شدہ و چھینی گئی 6 موٹرسائیکلیں اور قیمتی موبائل فون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیہڑ پولیس نے قتل مقدمے میں ملوث و مطلوب ملزم کاشف سرگانی ، آریجا پولیس نے اشتہاری ملزم راجا کھوسو ، گیریلو پولیس نے مطلوب ملزم اعجاز سولنگی ، ڈوکری پولیس نے 2 مطلوب ملزمان میہر چانڈیو اور علی ڈنو ابڑو ، رتوڈیرو پولیس نے مطلوب ملزم معشوق لہر ، رحمت پور پولیس نے ملزم سعداللہ لانگاہ کو چرس سمیت، شہید الاھی بخش سیال پولیس نے ملزم نیاز شیخ کو چرس سمیت، رتوڈیرو پولیس نے نوید گھانگھرو کی 3 چوری شدہ موٹرسائیکلیں، دڑی پولیس نے محمد دین پہنور کی چوری شدہ موٹرسائیکل، علی گوہر آباد پولیس نے ساگر کمار کی چھینی گئی موٹرسائیکل اور قیمتی موبائل فون اور وارث ڈنو ماچھی پولیس نے بلال بروھی کی چھینی جانے والی موٹرسائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفیش سمیت قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔