
کی-الیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری، بلدیہ میں غیرقانونی پی ایم ٹی ہٹا دی گئی
کے الیکٹرک نے 13 ہزار سے زائد کنڈے ہٹانے کی مہمات میں 17,298 ہزار کلوگرام غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کو ہٹایا گیا
اتوار 18 مئی 2025 19:50
(جاری ہے)
یاد رہے متعدد یاد دہانیوں کے باوجود بھی کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔ترجمان کے مطابق، اس سے قبل بھی کی-الیکٹرک نے اسی مقام سے اپنا ٹرانسفارمر 6 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی بنیاد پر منقطع کیا تھا، تاہم نادہندگان نے جنہوں نے 2023 سے اب تک ادائیگیاں نہیں کیں، غیرقانونی طور پر دوبارہ نیٹ ورک سے منسلک ہوکر بجلی چوری کا سلسلہ جاری رکھا۔
متعدد بار ادائیگیوں کی یاد دہانیاں کروانے کے باوجود بل ادا نہیں کیے گئے۔ترجمان کی-الیکٹرک نے کہا کہ ملیر، لانڈھی، کورنگی، سرجانی ٹان، گلستان جوہر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ غیر قانونی کنکشنز نہ صرف نیٹ ورک کے حفاظتی اصولوں کو نظرانداز کرتے ہیں بلکہ کی-الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کو نقصان اور شہریوں کے لیے جان لیوا خطرات کا سبب بنتے ہیں۔دوسری جانب، کی-الیکٹرک نے ماربل انڈسٹری ایریا میں نئے فیڈر کے افتتاح کے ذریعے علاقے میں قابل بھروسہ اور تسلسل کے ساتھ بجلی کی فراہمی کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس نئے فیڈر سے نہ صرف موجودہ صنعتوں بلکہ نئے آنے والے کاروباری حضرات کو بھی بجلی کی بہتر سہولت حاصل ہوگی۔ ممکنہ فالٹس میں کمی آئے گی اور بجلی کی مسلسل فراہمی سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ فیڈر کے افتتاح کے موقع پر کی-الیکٹرک کے ہیڈ آف ڈسٹری بیوشن ہمایوں صغیر سمیت اعلی انتظامیہ کے افسران موجود تھے، جنہیں مقامی افراد کی جانب سے سراہا گیا۔ادارے کی جانب سے صارفین، کمیونٹی رہنماں اور مقامی نمائندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کریں اور بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ شہر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ کی-الیکٹرک نے زور دیا ہے کہ بجلی کے انفراسٹرکچر میں غیر قانونی مداخلت بڑے حادثات کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، لہذا حکومت کو چاہیے کہ ان غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کو اولین ترجیح دے۔مزید قومی خبریں
-
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیاہے‘رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی
-
پنجاب بھرمیں 1375ٹریفک حادثات میں 16افراد جاں بحق،1637زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122
-
گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کی آئی جی سندھ سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
استحکام پاکستان پارٹی کی جنوبی پنجاب میں بڑی کامیابی، متعدد شخصیات پارٹی میں شامل
-
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا سہولیات کے فقدان پر جائزہ اجلاس، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کااجلاس
-
سکولوں میں داخلوں کا ہدف 31 مئی تک پورا کرنا ہے‘سی ای اوایجوکیشن
-
لاہور، بیوی کو قتل کر کے لاش جلانے والا سفاک شوہر اور سوتن 12گھنٹے میں گرفتار
-
ہماری مسلح افواج نے دشمن کے طیارے کباڑ کی دکانوں کی زینت بنا دیئے‘احسن اقبال
-
پیپرا نے ای پروکیورمنٹ اور ریگولیٹری فریم ورک پر 10 ہزار سے زائد افراد کی تربیت مکمل کرنے کا اہم سنگ میل عبور کر لی
-
جلسوں ،سیاسی سرگرمیوں کے بعد تمام پینا فلیکس ،دیگر تشہیری مواد فوری ہٹا یا جائے، میرسرفراز بگٹی
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.