قلعہ عبداللہ کی مارکیٹ میں دھماکہ، 4 افراد شہید، 10 شدید زخمی

دھماکے سے متعدد گاڑیاں، دکانیں تباہ اور مارکیٹ کی متعدد دکانیں مسمار ہو گئیں،ڈی سی قلعہ عبداللہ

پیر 19 مئی 2025 12:16

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں مارکیٹ میں دھماکہ ہوا، دھماکے میں چار افراد شہید جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دھماکے کی اطلاع پر پولیس، لیویز حکام اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ڈی سی قلعہ عبداللہ نے بتایاکہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں، دکانیں تباہ اور مارکیٹ کی متعدد دکانیں مسمار ہو گئیں، دکانوں کے ملبے تلے بھی لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :