پی ٹی آئی کے وکیل رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

پیر 19 مئی 2025 12:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے لاہور میں ریاست مخالف نعرے بازی اور ریلی نکالنے کے الزام میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے دو وکیل رہنمائوں انتظار حسین پنجوتہ اور نازیہ اشرف عرف ناز بلوچ کی عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے پیر کو سماعت کی۔ دونوں رہنمائوں نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے پولیس سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ہے۔