چیچہ وطنی،مسلح ڈاکوؤں نے تاجر اوراسکی فیملی کے افراد کو لوٹ کر موٹر سائیکل بھی چھین لی،ملزم فرار

پیر 19 مئی 2025 12:56

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) تھانہ صدر کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے تاجر اوراسکی فیملی کے دیگر افراد کو لوٹ کر موٹر سائیکل بھی چھین لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متاثرہ تاجر شاہد رضا اپنے والد اللہ یار ،بھائی کامران اور بہن صائمہ نورین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر 115، بارہ ایل جارہے تھے کہ راستہ میں اسلحہ بردارڈاکوؤں نے انہیں زبردستی روک لیااور56 ہزار کی نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :