نوشہرہ‘زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک

جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ مریم،6 سالہ حریم اور چار سالہ یومان شامل ہیں، ریسکیو

پیر 19 مئی 2025 13:25

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں افسوسناک واقعہ، زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی ماں کی حالت غیر ہو گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بہنیں اور ایک بھائی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 8 سالہ مریم، 6 سالہ حریم اور 4 سالہ یومان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واقعے کے فوراً بعد بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور ان کی ماں کو فوری طبی امداد کے لیے قاضی حسین احمد میموریل اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زہریلی مٹھائی کھانے سے بچوں کی حالت بگڑی۔ مٹھائی کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں تاکہ زہر کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جا سکے۔