
کوہستان میگا کرپشن سکینڈل،نیب کی کارروائی میں ہیڈکلرک کے گھر سے کروڑوں روپے کی کرنسی ، سونا، گاڑیاں ودیگر سامان برآمد
مرکزی کردار ڈمپر ڈرائیور کی چیک بک بھی برآمد ، نیب نے ہیڈ کلرک کو رشتے دارسمیت حراست میں لے لیا،پبلک اکاونٹس کمیٹی بھی اس کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کررہی ہے،مشتاق غنی
فیصل علوی
پیر 19 مئی 2025
14:02

(جاری ہے)
ہمیں خیبر پختونخوا ہ کے انتیس اضلاع میں کرپشن کی خبریں زیرگردش ہیں، ان کی بھی تحقیقات کریں گے۔نیب نے اب تک مختلف کارروائیوں کے دوران اٹھارہ ارب روپے برآمد کرلئے ہیں۔
مالیاتی سکینڈل میں صوبے کے خزانے سے چالیس ارب روپے نکالنے کا انکشاف ہوا تھا۔واضح رہے اس سے قبل اپر کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل میں محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا ہ نے مبینہ طور پر ملوث مزید 10 افسران کو معطل کر دیاتھا۔اپر کوہستان میں اربوں روپے کے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت جاری تھی۔ محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ معطل کئے گئے افسران میں ایک گریڈ 18 اور3 گریڈ 17 کے افسران شامل، گریڈ 16 کے 5 اور اسکیل 11 کا ایک سرکاری ملازم بھی کرپشن معاملے میں معطل کیا گیاتھا۔ذرائع کے مطابق کرپشن کیس میں دیگر محکمے بھی کارروائی کر رہے تھے۔ سی اینڈ ڈبلیو (کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ) نے بھی سکینڈل میں ملوث 7 ملازمین کو معطل کر دیا ہے جبکہ اکاونٹنٹ جنرل آفس کی جانب سے 2 ملازمین کو معطل کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق کوہستان سکینڈل میں سی اینڈ ڈبلیو نے 7 اور اکاونٹنٹ جنرل آفس نے 2 ملازمین معطل کئے گئے تھے۔ اب تک کوہستان کرپشن سکینڈل میں معطل کئے گئے سرکاری افسران و ملازمین کی تعداد 19 ہوگئی تھی۔سکینڈل کے حوالے سے مزید تحقیقات اور کارروائیاں جاری تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سکینڈل سے متعلق تحقیقات میں کئی نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں اور امکان ہے کہ مزید افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جو ماضی میں فوج کو بدنام کرتے رہے وہ بھی رگڑے جائیں گے
-
امریکا نے ایک بار پھر بھارت سے روسی تیل کی خریداری فوری روکنے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرے گی، آپ کو انتظار نہیں کرنا پڑےگا
-
دولت کے لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو گے تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ہے
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
-
"ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے"
-
سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں 100 فیصد اضافہ
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
حکومت نے سستی چینی کی بولی مسترد کر کے مہنگی چینی خریدنے کی بولی منظور کر لی
-
فچ نے پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک ہونے کی پیشگوئی کردی
-
ناروے کے ویلتھ فنڈ سے چھ اسرائیلی کمپنیوں کا اخراج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.