روس اور چین نے چاند پر نیوکلئیر پلانٹ بنانے کیلئے ہاتھ ملا لیا

پیر 19 مئی 2025 14:42

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)روس اور چین نے چاند پر مشترکہ نیوکلئیر پاور پلانٹ بنانے اور اسے چلانے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پلانٹ 2036 تک مکمل ہونے کی توقع ہے اور یہ بیجنگ اور ماسکو کی قیادت میں قائم کیے جانے والے مستقل قمری بیس انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (ILRS) کو توانائی فراہم کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند دن قبل ناسا نے اپنے مجوزہ 2026 کے بجٹ کا اعلان کیا جس میں گیٹ وے مشن کے نام سے چاند کے گرد ایک خلائی اسٹیشن بنانے کا منصوبہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :