سعودی ایئرلائن نے 10 سال بعد ایران سے پروازیں بحال کر دیں

پیر 19 مئی 2025 14:42

سعودی ایئرلائن نے 10 سال بعد ایران سے پروازیں بحال کر دیں
ریاض/تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) سعودی عرب کی ایئرلائن فلائی ناس نے 10 سال کے وقفے کے بعد ایران سے باقاعدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس پیشرفت کو سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔فلائی ناس کا پہلا طیارہ گزشتہ رات تہران ایئرپورٹ پہنچا، جہاں سے حاجیوں کو لے کر سعودی عرب روانہ کیا گیا۔