ہزارہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلبہ کا نیشنل روبوٹکس مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ

پیر 19 مئی 2025 17:25

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلباء و طالبات نےنیشنل روبوٹکس مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ روبوٹکس مقابلوں میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے نوجوان طلباء و طالبات نے شرکت کرتے ہوئے مختلف ماڈلز پیش کئے۔ ہزارہ یونیورسٹی کے کمپیورٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلباء کے بنائے گئے روبوٹک ماڈیولز بہترین کارکردگی کے حامل پائے گئے جس کی بدولت ہوئے یونیورسٹی طلباء کو ان مقابلوں کا فاتح قرار دیا گیا۔

روبوٹک مقابلوں میں کامیاب طلباء نے ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق علی کے ہمراہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے طلباء کو روبوٹکس مقابلوں میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات صلاحیت اور معیار میں کسی بھی یونیورسٹی سٹوڈنٹس کے ہم پلہ ہیں اور حالیہ روبوٹکس مقابلوں کے ماڈیولز میں قومی سطح پر کامیابی ان کے بھرپور ٹیلنٹ کا اظہار ہے۔

انہوں نے ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین ڈاکٹر مشتاق علی کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیکنالوجی مقابلوں میں شرکت کے لئے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ فارغ التحصیل ہو کر پر اعتماد انداز میں عملی زندگی میں قدم رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :