ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ کی شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات کا باعث بننے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں

پیر 19 مئی 2025 17:34

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کے احکامات پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات کا باعث بننے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے تجاوزات کے سامان کو قبضہ میں لیتے ہوئے 28 ہزار روپے اور کچہری روڈ پر دکانداروں کو 8 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ حق بازار میں عارضی تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو عوامی دشواری کے پیش نظر بازار کو فوری طور پر کلیئر کرنے کے لیے وارننگ بھی دی۔

اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ عوام کے لیے دشواری کا باعث بننے والی تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :