ہری پورپولیس کی کارروائی،02 ملزمان گرفتار، چرس اور شراب برآمد

پیر 19 مئی 2025 17:43

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ہری پور پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان گرفتار کر کے چرس اور شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عمر سکنہ بستی شیر خان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 04 کلو 160 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ تھانہ سٹی پولیس کے اے ایس آئی منیر خان نے ملزم علی رضا شاہ سکنہ خیر آباد کے قبضے سے 29 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :