سندھ ہائی کورٹ نے عواب علوی اور آفتاب جہانگیر کا نام پی آئی این ایل میں شامل کرنے پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا

پیر 19 مئی 2025 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی اور پی ٹی آئی رہنما آفتاب جہانگیر کا نام پی آئی این ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی اور پی ٹی آئی رہنما آفتاب جہانگیر کا نام پی آئی این ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ دونوں درخواست گزاروں کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا۔ ان کو ملک سے باہر جانے نہیں دیا جارہا ہے۔ ایف آئی اے کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم آئندہ سماعت پر اپنا جواب جمع کرائیں گے۔ درخواستگزاروں کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ بلاوجہ دونوں درخواستگزاروں کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا۔ بغیر کسی نوٹس اور کسی جرم کے ان کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنا غیر قانونی ہے۔ عدالت نے درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔