
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہر سطح پر شفافیت اور احتساب کو فروغ دے گی ، اصغرخان ترین
پیر 19 مئی 2025 22:30
(جاری ہے)
محکمہ کے بنیادی اہداف میں لیبر قوانین کا نفاذ، صنعتی یونٹس و ٹریڈ یونینز کی رجسٹریشن، فیکٹریز و دکانوں کی تفتیش، تکنیکی تعلیم کی فراہمی اور تحقیق شامل ہیں۔اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ترقیاتی و غیر ترقیاتی مد میں مختص 2,234.079 ملین روپے میں سے صرف 1,412.397 ملین روپے خرچ کیے گئے، اور 821.679 ملین روپے کی خطیر رقم کی بچت سامنے آئی، جو کہ محکمہ کی ناقص بجٹ سازی اور فنڈز کے غیر مؤثر استعمال کی نشاندہی کرتی ہے۔
ڈائریکٹر بی ٹیوٹا کوئٹہ کی جانب سے مالی سال 2019-20 کے دوران 522.146 ملین روپے کی گرانٹ بروقت استعمال نہ کرنے اور اسے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے بجائے ایک نجی بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں جمع کرانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس عمل سے 8.626 ملین روپے کی بنک نے غیر قانونی کٹوتی ٹیکس کی مد میں کی ، جو کہ مالی ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ معاملہ محکمہ کو فروری 2021 میں رپورٹ کیا گیا، لیکن اب تک کوئی جواب موصول نہ ہوا۔ڈی اے سی کے اجلاس میں بھی اٴْس وقت محکمہ کوئی تسلی بخش وضاحت نہ دے سکا تھا۔ پی اے سی نے غیر استعمال شدہ فنڈز کو سرکاری خزانے میں جمع کرانے، ٹیکس چھوٹ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے اور بینک سے کٹوتی شدہ رقم کی فوری واپسی کی ہدایت کی۔ایک اور آڈٹ پیرا میں انکشاف ہوا کہ بلوچستان ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ، حب سرکل نے مالی سال 2015-16 میں ادویات کی خریداری پر 27.689 ملین روپے خرچ کیے، وہ بھی بغیر کسی باقاعدہ پروکیورمنٹ کمیٹی کے قیام، اخبارات میں اشتہار یا بی پیپرا ویب سائٹ پر ٹینڈر کے اجرائ کے۔ جس پر پی ایا سی نے دو مرتبہ پہلے بھی فیصلے کییے لیکن محکمہ لیبر انڈ مین پاور کے اعلی حکام ان فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کر رہا ہے جو کہ ی اے سی اور پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ اس بابت پی اے سی نے چیف سیکریٹری کو فوری کارروائی کی سفارش کی۔اجلاس کے دوسرے مرحلے میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ساتھ اجلاس ہوا۔ اتھارٹی کی ذمہ داری بلوچستان میں سروسز پر سیلز ٹیکس کی وصولی ہے۔ آڈٹ میں 231.564 ملین روپے کی بے قاعدگیاں اور 35.599 ملین روپے کی ریکوری کی نشاندہی کی گئی۔ پی اے سی نے اس معاملے پر اکائونٹنٹ جنرل اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین کو دوبارہ میٹنگ کی ہدایت کی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واضح کیا کہ وہ ہر سطح پر شفافیت اور احتساب کو فروغ دے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عوامی پیسہ قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق استعمال ہو۔ سرکاری اداروں میں مالی بے ضابطگیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور متعلقہ حکام کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
مزید قومی خبریں
-
صدرپاکستان آصف علی زرداری کی70 ویں سالگرہ26جولائی کو منائی جائیگی
-
تین نوجوان لڑکیوں کا اغواء، گھر پر اکیلی نئی نویلی بہو کی آبرو ریزی ،مقدمات درج، ایک لڑکی بازیاب چار ملز م گرفتار
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.