پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

پیر 19 مئی 2025 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)پنجاب یونیورسٹی نے عمران علی ولد محمد یونس کوفارسی،محمد اقبال شاہ ولد محمد اختر شاہ کو فلسفہ ، کلثوم ریاض دختر ریاض احمد کو عربی ،تبسم خالددخترخالد حسین کوایجوکیشن،گائو زِن دختر گائوفینگ کائی کوتاریخ ،سید جاوید حسین شاہ ولد سید شہباز علی شاہ کو جغرافیہ ، گلشن زیدی دخترتاج محمدکو مالیکیولر بیالوجی اور فرانزک سائنسز،حمیرا اسلم دخترمحمد اسلم کواردو،ساجدہ الرحمان دخترمحمد شفیع کوعربی اورعظیم اکبر ولد محمد اکبرکو انفارمیشن مینجمنٹ کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل پر ، پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردی ہیں۔