نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے جاں بحق،ماں کی حالت غیرہو گئی

پیر 19 مئی 2025 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے جاں بحق،ماں کی حالت غیرہو گئی۔جاں بحق ہونے والوں میں 2 بہنیں اور ایک بھائی شامل ہیں۔ریسکیو زرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے جاں بحق،ماں کی حالت غیرہو گئی۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں 2 بہنیں اور ایک بھائی شامل۔جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ مریم،6 سالہ حریم اور چار سالہ یومان شامل ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور خاتون کو فوری طبی امداد کے لئے قاضی حسین احمد میموریل اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ مٹھائی کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے۔