پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیراہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پیر 19 مئی 2025 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء) پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام تین روزہ 12ویںبین الاقوامی کانفرنس آن ایجوکیشن (ICORE) کی افتتاحی تقریب بروز منگل(آج) صبح 10:30 بجے فیصل آڈیٹوریم میں ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، محققین، ماہرین تعلیم ، پروفیشنلز ، پریکٹشنرز و دیگر شرکت کریں گے۔