ادارہ ہذا نے گردوں کی پیوند کاری کے آپریشن ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے مطابق شروع کر دیا

پیر 19 مئی 2025 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نفرو یورالوجی نے گردوں کی پیوند کاری کے آپریشن ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے مطابق شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ ایک اطلاع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن کی رہنمائی میں ادارہ ہذا نے پیوند کاری کے آپریشن ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے مطابق شروع کیئے ہیں جبکہ اس سے قبل صوبہ بھر کے مریض گردوں کی پیوند کاری کے لیے لاکھوں روپے کے اخراجات کر کے دوسرے صوبوں سے علاج کروانے پر مجبور تھے جبکہ اب یہی سہولت ان کے اپنے صوبہ بلوچستان میں مفت فراہم کی جارہی ہے۔