پولیس لائنز ملتان میں جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے معائنہ کیا

پیر 19 مئی 2025 20:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر پولیس لائنز ملتان میں جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز جعفر بخاری نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک وارڈنز، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، لیڈیز پولیس، اور گھڑ سوار دستوں نے منظم انداز میں مارچ کرتے ہوئے سلامی دی۔اس موقع پر ڈی ایس پی جعفر بخاری نے جوانوں کے ڈسپلن اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی پریڈز فورس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں۔اس پریڈ کا مقصد فورس کی جسمانی فٹنس، پیشہ ورانہ مہارت، اور نظم و ضبط کو بہتر بنانا تھا تاکہ پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی مؤثر طریقے سے انجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :